کولکتا نائٹ رائیڈرز کے سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

Sunil Narayan

Sunil Narayan

حیدر آباد (جیوڈیسک) چیمپئنز لیگ میں کولکتا نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے اسپن بولر سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔

چیمپئنز لیگ میں کولکتا نائٹ رائیڈرز اور ڈولفنز کے درمیان ہونے والے میچ میں امپائرز نے سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا جس کے بعد چیمپئنز لیگ انتظامیہ نے انہیں وارننگ لسٹ میں شامل کرلیا ہے تاہم ان ان کی بولنگ پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیمپئنز لیگ میں پاکستان کی نمائندہ ٹیم لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ اور عدنان رسول کے بولنگ ایکشن کو بھی مشکوک قرار دیا جاچکا ہے۔