بلدیہ کورنگی ضلع میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کا اعلان

Sports Prson Meet Chairman DMC Korangi

Sports Prson Meet Chairman DMC Korangi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی اپنے ضلع میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔

شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس ہمارے ویژن کا حصہ اور شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں اور عوام کو دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے اسے معیاری اسپورٹس کمپلیکس بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی ہر ممکن تعاون کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس کی سنگ بنیاد کی تقریب میں کھیلوں کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلا یا کہ اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بلدیہ کورنگی ہر ممکن اقدامات کھلاڑیوں اور منتظمین کے باہمی تعاون کے ذریعے کرینگے۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ صوبائی وزیر اسپورٹس سردار محمد بخش خان مہر کو ضلع کورنگی میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر وترقی پر بات ہوئی ہے انہوں نے اس حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ہے۔

ہمیں قوی اُمید ہے کہ وزیر کھیل کھلاڑیوں کے مسائل کے ساتھ اسپورٹس کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں قائم کھیلوں کے میدانوں کو اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کرینگے تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے حصول میں مشکلات کو دور کیا جاسکے اور ایک بہتر ماحول کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کو ضلع میں تعمیر وترقی اور عوام کو در پیش مسائل کے خاتمے کے ساتھ کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقینی دلایا۔