کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی بلوچ پری کوارٹر فائنل تک رسائی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان کلب کورنگی بلوچ نے گلشن اسپورٹس کو 7-0 سے عبرتناک شکست سے دو چار کرکے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

کورنگی بلوچ کی جانب سے عبدالواحد نے کھیل کے 17ویں اور 47ویں منٹ کے درمیان 4گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ عبدالحفیظ ،حاجی عقیل اور عبدالرحمن نے گول اسکور کئے جبکہ کھیل کے دوران گلشن اسپورٹس مکمل بے بس نظر آئی اور ان کا کوائی کھلاڑی گول اسکور کرنے میں ناکام رہا۔

شاندار کامیابی پر کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے آفیشل نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ماری پور بلوچ نے کراچی ککرز کو 4-1سے زیر کردیا ماری پور بلوچ کے عابد ،سہیل ،شوکت ،کامران نے گول اسکور کئے جبکہ کراچی ککرز کا واحد گول ولید نے اسکور کئے۔

Korangi Football Club

Korangi Football Club