کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4 میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football Match

Football Match

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے ینگ ملیر کو 2-0سے شکست دیدی۔

دوسرے میچ میں ہنٹر اسپورٹس نے باآسانی بلوچ محمڈن لیاری کو 5-1سے ہراد یا ،تیسرے میچ میں کراچی ککرز نے مضبوط حریف شہزاد محمڈن کو 4-2سے زیر کردیا جبکہ چوتھے میچ میں ملیر کی معروف ٹیم سالار ویلفیئر سینٹر نے عثمان آباد یونین کو 3-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ،عبدالرشید ،عبدالرحمن نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عبدالطیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔