آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں دلبود محمڈن اور ملیر ریڈ کی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں دلبود محمڈن نے مد مقابل گلشن اسپورٹس کو 3-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔دلبود محمڈن کے سہیل کا شاندار کھیل 2 گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ ستار نے ایک گول کئے ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ملیر ریڈ نے بلوچ اسٹار سنٹرل کو با آسانی 4-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے نور علی ،شاہد ،عزیز اور ماجد نے نہایت شاندار گول اسکور کئے بلوچ اسٹار کی ٹیم نے کوشش کے باوجود گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری محمد سلیم ،مجاہد اور اسماعیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔