میزبان کورنگی بلوچ نے عرفان میموریل اور شرافی محمڈن نے بلوچ مجاہد کو شکست دیدی

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ پر جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان کلب کورنگی بلوچ نے مد مقابل مضبوط حریف عرفان میموریل لانڈھی کو 2-0سے شکست دیدی میزبان کلب کی جانب سے کھیل کے 55ویں منٹ میں عبدالرحمن اور 72ویں منٹ میں زین العابدین نے نہایت خوبصورت گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں عمر اسٹار کلب نے آزاد الیون کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے جہانگیر ،کاشف اور ایاز نے گول اسکور کئے ۔

تیسرے میچ میں شرافی محمڈن نے اپنے خوبصورت کھیل کی بدولت بلوچ مجاہد کو 4-1شکست دیدی شرافی محمڈن کے نعمان 3گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ عبدالرحمن نے ایک گول اسکور کیا ۔چوتھے میچ میں برما محمڈن نے جام الیون ملیر کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے زیر کردیا کھیل کے 52ویں منٹ میں فیصلہ کن گول اسکور کیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شوکت چن ،شاہنواز ،چوہدری اقبال ،جمیل ناز ،محمد اسلام اور عبدالرحمن نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔