میزبان کورنگی بلوچ کا سیمی فائنل تک رسائی

 Nawab Shah Football Tournament

Nawab Shah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ پر جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل معرکہ میں میزبان کلب کورنگی بلوچ فٹ بال کلب نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مد مقابل مضبوط حریف دلبود محمڈن ملیر کو 1-0سے زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

کھیل کا واحد گول فاتح ٹیم کے سعید نے انجام دیا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض شوکت حسین ،جاوید بنگش اور قاری طاہر حسین نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔