کیماڑی یونین فٹ بال کلب کے نو منتخب عہدیداروں کا چنائو

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کیماڑی یونین فٹ بال کلب کا اہم اور سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے شرکت کی اور نئے عہدایداروں کا چنائو کیا ۔متفقہ فیصلے کے مطابق کلب کے سرپرست اعلیٰ عبدالقادر پٹیل ،صدر یوسف خان HBL،سنیئر نائب صدر خان محمد ،نائب صدر نصیر احمد ،جنرل سیکریٹری جمیل احمد ،منجیر اور کوچ عظمت خان منتخب کئے گئے۔

جبکہ ٹیم کے کپتان شارق اور نائب کپتان حسین خان ہونگے آخر میں نو منتخب عہدیداروں نے تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کیماڑی یونین فٹ بال کلب کی ترقی اور کھیل کے فروغ کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے ۔