ضلع کورنگی کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کیا جائیگا ۔قرة العین میمن

DMC Korangi Karach News

DMC Korangi Karach News

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھے جرنیٹرز فوری ہٹا دیئے جائیں ،ضلع بھر میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور سرکاری آراضی پر غیر قانونی تعمیرات سمیت سرکاری اراضی کو تجارتی استعمال میں لانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے شاہراہوں پر تجاوزات و رکاوٹوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں پر تجاوزات کے قیام اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کے لئے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں کسی بھی قسم کی تجاوزات اور سرکاری آراضی پر غیر قانونی تعمیرات قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور رکاوٹوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور سڑکوں فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک بنا یا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ انسداد تجاوزات سیل بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون کے ذریعے تجاوزات کے خلاف موثر مہم چلا کر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور تجاوزات کے قیام کے مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف قانونی کاروائی عملی لائی جائے۔