ضلع کورنگی میں قبضہ مافیا اور تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف چیئر مین بلدیہ کورنگی کا ایکشن

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی میں قبضہ مافیا اور تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے فوری ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کورنگی کی حدود میں سرکاری اراضی پر قبضہ اور شاہراہوں فٹ پاتھوں ،برساتی نالوں اور فراہمی و نکاسی آب کے تنصیبات پر قبضہ اور تعمیرات قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوامی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے ضلع کورنگی کی مختلف شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات اور گاڑیوں کے اسٹینڈز کے قیام اور ٹریفک کی روانی میں تعطل پر شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات و تعمیرات کا فی الفور خاتمہ یقینی بنانے کے ساتھ چورنگیوں اور چراہوں کے اطراف قائم رکشہ ،ٹیکس ،بس اور ٹرک اسٹینڈ ز ہٹا دیئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی اور عوام کو آمد و رفت کے حوالے سے حائل مشکلات ازالہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر چیئر مین نیئر رضا نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں سرکاری ارضی کے تحفظ کو یقینی بنا یا جائیگا اس حوالے سے بلا تفریق کاروائی کیا جائیگا اور مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

پبلک ریلشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی