ضلع کورنگی سے ضمنی انتخابات میں کلین سوئپ بلدیہ کورنگی کی خدمات پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ سید نیئر رضا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ ضلع کورنگی سے ضمنی انتخابات میں کلین سوئپ بلدیہ کورنگی کی خدمات پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ،یونین کمیٹیز کے نو منتخب چیئر مین اور وائس چیئر مین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی اعتمادپر پوار اُترتے ہوئے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ملیر ماڈل کالونی زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات اور بلدیہ کورنگی کی جانب سے سڑکوں اور گلیوں کی استر کاری اور پیچ ورک کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ افسران کو چیئر مین سید نیئر رضا نے ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلیوں کی جاری تعمیر و ترقی کے کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی نامساعد حالات اور مالی بحران کے باوجود علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہے عوامی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے عوام کے اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے ضلع کورنگی کی تمام یونین کمیٹیز سے مسائل خاتمہ یقینی بنا نے کے ساتھ بسنے والے ہر فرد کو بلدیاتی سہولیات پہنچا ئیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی