ضلع کورنگی کے اراکین اسمبلی ،اور بلدیاتی نمائندوں کا تعمیر و ترقی کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان

Muharram

Muharram

کراچی: ضلع کورنگی کے اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،ساجد احمد ،نشاط ضیاء قادری ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین رکن الدین تاج کی زیر صدارت شاہ فیصل اور ملیر زون کے یوسی چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کا اجلاس۔ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکہ جدو جہد کا عزم ،ترقی کے سفر کو عوامی تعاون سے جاری رکھا جائیگا ۔حق پرست عوامی نمائندوں نے یوسی ،ضلع اور شہر کو مسائل سے پاک کرنے کے لئے مشترکہ جدو جہد کی ضرورت ہے سیاسی تفریق سے پاک ہوکر شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ قیام امن ،فرقہ ورانہ ہم آہنگی ،شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بلدیاتی اداروں کا ساتھ دیں۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،ساجد احمد ،نشاط ضیاء قادری اور چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا وائس چیئر مین رکن الدین تاج کی صدارت میں شاہ فیصل زون کے مرکزی آفس میں ملیر اور شاہ فیصل زون کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس میں کیا گیا حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ یہ شہر ہمارا ہے اور اس شہر کو ہم نے ہی سنوارنا ہے شہر میں بسنے والے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہر کی تعمیر و ترقی اور شہر کو صاف ستھراء مسائل سے پاک بنانے کے لئے خود بھی اقدامات کریں اور اقدامات کرنے میں مصروف عمل بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں ہم باہمی تعاون کے ذریعے شہر کو دنیا کا میگا پولیٹن سٹی بنا سکتے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا اور ،وائس چیئر مین رکن الدین تاج نے کہاکہ بلدیہ کورنگی میںغیر ترقیاتی اخراجات پر قابو پانے اور اپنے دستیاب وسائل کو ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی مسائل کے حل کے لئے وقف کرینگے بلدیہ کورنگی کے سربراہان نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کو کرپشن سے پاک اور گھوسٹ ملازمین کو گھر بھیجا جائیگا جو کہ کرے گا وہی تنخواہ کا بھی حقدار ہوگا۔چیئر مین اور وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کہاکہ یونین کمیٹیز کے نمائندوں کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ہے انشا اللہ اراکین اسمبلی کی تعاون اور مشاورت کے ساتھ منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں کو ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے۔