ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن نے جشن آزادی باکسنگ چمپئن شپ کے کھلاڑیوں اعلان کر دیا

Korangi Boxing Association

Korangi Boxing Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام (آج) مورخہ 14 اگست 2016ء کو پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ جشن آزادی باکسنگ چمپئن شپ کے لئے ضلع کورنگی اور ضلع ملیر باکسنگ ایسوسی ایشن نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ضلع کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے بوائز کلاس کے لئے معاویہ بادشاہ ،انس بونیری اور احسن اختر ،جونیئر کلاس میں عبداللہ بونیری ،فیضان خان ،یوتھ کلاس میں اویس بونیری محمد فیض ،سنیئر کلاس میں عبدالتواب ،عبدالقادر ،محمد عمیر اور امیر اللہ خان بونیری شامل ہیں۔

جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر باکسنگ ایسوسی کی جانب سے بوائز کلاس میں اویس سالاری ،امان اللہ اور محمد سالاری ،جونیئر کلاس میں انس خان ،نوید اصغر ،یوتھ کلاس میں عبدالقادر درانی اور عمیر جبکہ سنیئر کلاس میں ایاز خان شامل ہیں جو کہ آج باکسنگ چمپئن شپ میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کرینگے۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر