مجلس عزاء انھدام جنت البقیع آج کورنگی میں منعقد ہو گی

 Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خادم فرش اعزاء و چیئرمین حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن سید حیدر عباس رضوی کی جانب سے مجلس اعزاء انھدام جنت البقیع (آج) مورخہ 13 جولائی 2016ء بروز بدھ بعد از مغربین بمقام عزاء خانہ امام بارگاہ J-1 کورنگی نمبر 5 کراچی میں منعقد ہو گا مجلس سے حجة السلام علامہ سید نجف علی عابدی خطاب فرمائیں گے۔

حدیث کساء عیسیٰ بھائی ،سوز خوانی سید شباب حیدر و ساتھی ،سلام گزار سید ارتضیٰ جو نپوری ،ظہیر عباس ظہیر اور نواب زیدی جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر نجمی حسن انجام دینگے۔

نوحہ خوانی ایس ایم نقی و برادران و پسران ،انجمن عباسیہ قدیم کرے گی مجلس میں حاجی جاوید کربلائی خصوصی شرکت کرینگے۔