بلدیہ کورنگی اور بحریہ ٹائون کا ضلع کورنگی میں مشترکہ مشن تیز

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کورنگی اور بحریہ ٹائون کا ضلع کا مشترکہ مشن تیز ،ضلعی حدود سے کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ اور برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لارہے ہیں عوام صاف ستھرے ماحول کے قیام میںبلدیہ کورنگی سے تعاون کریں ہمارا عزم ہے کہ ہم عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بحریہ ٹائون کے آفیشلز اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین کے ہمراہ کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے گاربیج لفٹنگ اسٹیشن سے بلدیہ کورنگی اور بحریہ ٹائون کے اشتراک سے کچرے کی منتقلی اور مختلف علاقوںمیں برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ جس طرح بحریہ ٹائون کے چیئر مین ملک ریاض شہر اور شہریوں سے اپنا رشتی نبھا رہے ہیں اسی طرح شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنا کردار قومی فریضہ سمجھ کر کرنا ہوگا علاقائی دورے پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ہم اپنی مایوس نہیں کرینگے علاقائی سطح پر بہت جلد بنیادی بلدیاتی مسئلہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے انقلابی تبدیلیاں محسوس کرینگے انہوں نے کہاکہ انشا اللہ کورنگی اور لانڈھی زونز سے کچرے کے ڈھیروں کے خاتمے کے بعد شاہ فیصل اور ملیر کے علاقوں کو بھی کچرے سے پاک بنا دیا جائیگاسید نیئر رضا نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا بنا نے میں بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں کوڑا کرکٹ اور کچر مقرر جگہوں پر ڈالا جائے تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ہم اپنے علاقوں کو صاف ستھرائی اور خوبصورت بنا نے میں کامیاب ہو سکیں۔