بلدیہ کورنگی کا اپنے زیرانتظام اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کو یقینی بنانے کا اعلان

Karachi Education Meeting

Karachi Education Meeting

کراچی : بلدیہ کورنگی کا اپنے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری اور مثالی تعلیمی ماحول کو یقینی بنا نے کے لئے ائندہ مالی سال کے بجٹ میں انقلابی اصلاحات لانے کا اعلان کردیا ائندہ مالی سال میں بلدیہ کورنگی کے تحت چلنے والے اسکولوں میں تعلیمی معیار کے ساتھ اسکولوں کے عمارتوں کی بہتر اور والدین اساتذہ کے باہمی اشتراک کے ذریعے اسکولوں میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے کہا کہ بلدیہ کورنگی درس گاہوں کی تعمیر و ترقی کے ذریعے ضلع میں مثالی تعلیمی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائیگا انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ تعلیم اور صحت کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کو مثالی معاشرہ فراہم کیا جائیگا۔

میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی میں درسگاہوں کی بہتری کے ساتھ اساتذہ اور والدین باہمی تجاویز اور مشاورت کے ساتھ تعلیمی ماحول کو بہتر بنا نے کے لئے اقدامات کریں تاکہ ہم اپنے ضلع کورنگی میں تعلیمی معیار کو بہتر بنا سکیں ۔اسکولوں کی تعمیر و ترقی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے حوالے سے ائندہ مالی سال کا بجٹ ترتیب دیا جائے اور بجٹ میں عوامی تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے۔