بلدیہ کورنگی کا کچرا کنڈیوں کی نمبرنگ اور کچرا اٹھانے کی مکمل نگرانی کے لئے حکمت عملی تیار

 DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کے احکامات پر بلدیہ کورنگی نے کچرا کنڈیوں کی روزانہ صفائی کے لئے موثر نگرانی کا نظام قائم کرنے اور کچرا کنڈیوں پر نمبرنگ کرنے کے لئے حکمت عمل تیار کر لی۔

ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے بلدیہ کورنگی محکمہ ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی ہے کہ درسگاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ فوری طور پر درسگاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف قائم تمام تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل زون میں جاری خصوصی صفائی مہم کے دوران کچرا کنڈیوںپر صفائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ ہیلتھ سروسز کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرا اُٹھا نے کی مکمل نگرانی کی جائے اور کچرا کنڈیوں کی نمبرنگ کی جائے تاکہ با آسانی کنڈیوں سے کچروں کی منتقلی کو یقینی بنا ئی جاسکے انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنا کر ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے ضلع کورنگی میں رہائش پذیر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع میں صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے ہمارا ساتھ دیں کورا کرکٹ اور کچرا گلی اور محلوں میں پھینکنے کے بجائے بلدیہ کورنگی کی جانب سے مقررہ مقاما ت یا کچرا کنڈیوں میں ڈالیں تاکہ با آسانی اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا جاسکے اور باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کی ہر گلی اور محلوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول قائم کیا جا سکے۔