کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 5/5/2016

Kotla Arab Ali Khan News

Kotla Arab Ali Khan News

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق) چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خان چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا حلقہ این اے 107میں جاری ترقیاتی کاموں کا طوفانی دورہ ۔دورے کے دوران ان کے ساتھ اوورسیئر محمد عنصر، چوہدری شفقات عدالت اورچوہدری یوسف چن بھی تھے۔ چوہدری تنویر احمد نے ڈوئیاں تا جگو جاری روڈ کی ناقص تعمیر پر فوری طور پر کام بند کروا دیا۔ انہوں نے محکمہ ڈسٹرکٹ ہائی وے کے اعلیٰ عہدیداران کو ٹھیکیدار اور متعلقہ انجینئر کے خلاف کاروائی کا حکم دیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری تنویر احمد نے کہاکہ ہم کسی بھی کام میں کوئی کوتاہی نہیں برداشت کریں گے۔ ہر شخص ان ترقیاتی کاموں کو مانیٹر کرے اور کہیں بھی غلط کام ہو رہا ہو تو فوری طور پر ہمیں آگاہ کرے۔ یہ سب لوگوں کی ڈیوٹی ہے کہ وہ اپنے گائوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر کڑی نظر رکھیں۔ دلاورپور میں ایم این اے عابد رضا کے خصوصی فنڈ سے جاری پل کی تعمیر کا بھی وزٹ کیا۔ سیدا ،چاچووال ، مرجان اور آچھ میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی وزٹ کیا۔ سول ہسپتال کوٹلہ اور گرلز ڈگری کالج کوٹلہ میں بھی وزٹ کیا اور گرلز کالج میں بننے والے نئے بلاک کا خصوصی دورہ کیا اور ٹھیکیدار کو کام جلد ازجلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ گرلزڈگری کالج کی پرنسپل نے چند کاموں کی نشاندہی کی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے ٹی ایم اے کے اوور سیئر محمد عنصر کو تمام کام ہنگامی بنیادوں پرکرنے کا کہا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ تمام ترقیاتی کام لوگوں کی بہتری کیلئے کروائے جاتے ہیں لیکن لوگ ان کاموں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو ہم تک ضرور پہنچائیں تاکہ فوری طور پر ان بے ضابطگیوں کو دور کرکے معیاری اور بہترین معیار کے کام مکمل کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( رپورٹ :چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )ڈی سی او صاحب ! بنیادی مرکز صحت چڑیاولہ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آخر کب تک جاری رہے گا ؟،مذکورہ ہسپتال کی عرصہ دراز سے چار دیواری ٹوٹی ہوئی ہے ،مریض ذلیل وخوار ہونے رہے ہیں کوئی پریسان حال نہیں ہے ،محکمہ صحت کے افسران لمبی تان کر سو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے آخری گائوںآزادکشمیر کی سرحدی پٹی پر واقع یونین کونسل چڑیاولہ کا بنیادی مرکز صحت بنیادی سہولیات سے محروم ہے عرصہ دراز سے مذکورہ ہسپتال کی چار دیواری ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ ہسپتال میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور عملہ کی خالی اسامیوں اور ادویات کی عدم دستیابی سے آئے روز مریض ذلیل خوار ہو رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے افسران لمبی تان کر سوگئے ہیں ،یونین کونسل چڑیاولہ کی عوام الناس طبی سہولیات کیلئے جب بنیادی مرکز صحت تشریف لاتے ہیں تو انہیں سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ نہ تو ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے اور نہ ہی بنیادی سہولیات ،ہسپتال کی بلڈنگ بھی کسی خطرہ سے کم نہیں ہے ہسپتال کی بلڈنگ بھی خطرے کی گنٹی بجا رہی ہے محکمہ بلڈنگز گجرات کے اہلکاروں نے بھی کبھی اس ہسپتال کی طرف دیکھنا گوارہ نہیں کیا ،چھت سے سیمنٹ گرنا شروع ہو چکا ہے اور سریے نظر آرہے ہیں کسی بھی وقت کوئی جان لیوا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ،اہلیان یونین کونسل چڑیاولہ کی عوام عوامی نمائندوں اور مصنف مزاج فرض شناس ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہسپتال کامحکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ فوری دورہ کیا جائے اور اسکی بلڈنگ رپیئرنگ کے احکامات جاری کیے جائیں اور مریضوں کی سہولیات کیلئے عملہ کی فراہمی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )دی ایجوکیٹر سکول الکرم کیمپس کوٹلہ ارب علی خاں کے طلبہ وطالبات کے درمیان ”سٹوڈنٹس کونسل ” کے حوالہ سے الیکشن کا انعقاد کیا گیا اس الیکشن میں باضابطہ ووٹنگ کے ذریعے سکول کے طلبہ وطالبات نے اپنے لیڈر کا انتخاب کیا ،منتخب ہونے والے ”سٹوڈنٹس کونسل ”کے بچوں کی حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں ہوئی جس میں ا یم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے نو منتخب ”سٹوڈنٹس کونسل ”کی کابینہ سے حلف لیا اس تقریب کے چیف آرگنائزر ممتاز ماہر تعلیم و سابق ایم پی اے عامر عثمان عادل (ایم ڈی )دی ایجوکیٹر سکول الکرم کیمپس کوٹلہ ارب علی خاں تھے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ وطالبات کے درمیان ”سٹوڈنٹس کونسل ” کے الیکشن کا انعقاد خوش آئند بات ہے اس سے بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور یہ بچے تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیساتھ ساتھ گروپس لیڈر کی قیادت کرنے سے ان میں حوصلہ پیدا ہوتا ہے ،دی ایجوکیٹر سکول کوٹلہ کی انتظامیہ و سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے کوٹلہ ارب علی خاں میں ”سٹوڈنٹس کونسل ”کے انتخابات کروا کر ایک نئی روایت قائم کی ہے جس کی مثال دور تک نہیں ملتی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )ممتاز قانون دان امیدوار برائے ایم ایل اے حلقہ 34جموں 5راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے حلقہ کی عوام کو کچھ نہیں دیا اب پولنگ لوٹنے اور عوام کو بے وقوف بنانے کا دور گزر چکا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام باشعور ہیں اچھے برے کی تمیز کرنا جانتے ہیں حلقہ کی بڑی برادریوں کی سرکردہ شخصیات نے ہماری حمایت کا اعلان کر دیا ہے جلد پورے حلقے کا دورہ کروں گا اور اپنے حلقے کی سرکردہ شخصیات بھی ہمارے ساتھ ہوں گی مخالفین خاطر جمع رکھیں وقت آنے پر بھر پور الیکشن مہم چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نعیم رضا ،چوہدری شاہد رضا برادران کی حمایت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا۔