کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 26/01/2016

Naveed USA

Naveed USA

کوٹلہ ارب علی خاں (سپیشل رپورٹ) کوٹلہ ایکسپریس برق رفتاری سے کامیابی کی طرف رواں دواں۔کوٹلہ برادران 48 چیئرمینوں کے ساتھ سب پر بھاری ۔چوہدری عابدرضا ایم این اے اور چوہدری شبیر احمد ایم پی اے کے ضلع بھر کے طوفانی دورے ۔ ضلع بھر سے آزاد چیئرمینوں کے علاوہ این اے 107 ،پی پی 112 ،پی پی 110 اور این اے 105 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے چئیرمینوں کی حمایت کے ساتھ کوٹلہ برادران ٹکٹ کے لئے موزوں ترین امیدوار بن گئے۔ہر طرف سے محبتیں اور خلوص سمیٹتے ہوئے قافلہ ضلع میں مسلم لیگ ن کے جھنڈے گاڑتا رہا۔ جس طرف بھی گئے عوام کا جوش و خروش اور آزاد حیثیت سے منتخب چئیرمینوں کا خوش آمدید دیدنی تھا۔ ایک ہی دن میں آزاد حیثیت سے منتخب تین چئیرمینوں یوسی چک کمالہ، یوسی صابووال اور یوسی روپیری کی پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر چوہدری عابد رضا کے قافلے میں شمولیت ریکارڈ حیثیت اختیار کر گئی۔ کوٹلہ برادران نے اپنے الائنس کے ساتھ اتحاد کی طاقت کو شو کردیا ۔۔ عوامی نمائندوں نے اور ضلع کی عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا اب رسمی کاروائی ہی باقی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں : چوہدری تنویر احمد ضلع چیئرمین کے مضبوط امیدوار ہیں۔چوہدری تنویر گوندل۔ان خیالات کا اظہار چوہدر ی تنویر گوندل نے یوسی چک کمالہ سے منتخب چئیرمین محمد الیاس اور وائس چئیرمین قیصر فاروق کی چوہدری عابد رضا ایم این اے کی موجودگی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد،سابق ایم این اے چوہدری مبشرحسین ،چوہدری رضا متہ ، چوہدری اشرف ریحانیہ، چوہدری شفقات عدالت،چیئرمین چوہدری محسن لنگڑیال ،چئیرمین ملک اشفاق ڈوگہ، چوہدری ابرار احمد، سیدعابد شاہ، چوہدری نوید انور پلاہ گراں، ملک نعیم اعوان رہسیاں، ملک حمید اعوان ،ذوالفقار بٹ ککرالی، تنویر بٹ گوچھ، چوہدری محسن پلاہ گراں،غفور گل شامل تھے۔چوہدری تنویر گوندل کا کہنا تھاکہ ضلع میں مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے میں چوہدری عابد رضا ایم این اے اور چوہدری شبیر احمد کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں اور ان کی ہر طرح سے سپورٹ کررہے ہیں۔ ہمار ا اور چوہدری عابد رضا برادران کا تعلق اٹوٹ انگ ہے۔ ضلع گجرات کے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے چئیرمینوں کی ایم این اے عابدرضا اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کی کاوشوں سے مسلم لیگ ن میں شمولیتیں ان کی پارٹی وابستگی اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کیئے جانے والے ورک کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ قیادت بھی میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے عوامی رائے کو مقدم رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں: یوسی صابووال سے نو منتخب آزاد چئیرمین نجم بھٹی کی چوہدری عابد رضا ایم این کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد،سابق ایم این اے چوہدری مبشرحسین ،چوہدری رضا متہ ، چوہدری شفقات عدالت، چوہدری اشرف ریحانیہ، چئیرمین چوہدری محسن لنگڑیال ،چئیرمین ملک اشفاق ڈوگہ، سابق چئیرمین چوہدر ی سرور بنیاں،چوہدری ابرار احمد، سیدعابد شاہ، چوہدری نوید انور پلاہ گراں، ملک نعیم اعوان رہسیاں، ملک حمید اعوان ،ذوالفقار بٹ ککرالی، تنویر بٹ گوچھ، چوہدری محسن پلاہ گراں،غفور گل شامل تھے۔چیئرمین نجم بھٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں چوہدری عابدر ضا ایم این اے کی قیادت پر بھرپور اعتمادہے اور ہم انشاء اللہ جو وفا کا رشتہ آج قائم کر رہے ہیں وہ صدیوں قائم و دائم رہے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح حلقہ این اے 107میں ترقیاتی کاموں کی ریل پیل کی جارہی ہے اسی طرح چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ضلع گجرات کی قیادت کرتے ہوئے کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں: یوسی ککرالی سے نو منتخب آزاد چئیرمین فہیم سرور روپیری کی چوہدری عابد رضا ایم این کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد،سابق ایم این اے چوہدری مبشرحسین ، چوہدری شفقات عدالت،چیئرمین چوہدری محسن لنگڑیال ،چئیرمین ملک اشفاق ڈوگہ،راجہ اسلم بھاگ نگر،چوہدری ابرار احمد، سیدعابد شاہ، ملک نعیم اعوان رہسیاں، ملک حمید اعوان ،ذوالفقار بٹ ککرالی، تنویر بٹ گوچھ، چوہدری محسن پلاہ گراں،غفور گل شامل تھے۔چوہدری فہیم سرور وپیری کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک کو مشکلات سے نکالنے کی طاقت رکھتی ہے۔ ہم نے یہ فیصلہ عوامی مفاد اور چوہدری عابدر ضا ایم این اے اور چوہدری شبیراحمد ایم پی اے کی حلقے سے محبت اور لگائو کو دیکھ کر کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خاں: چوہدری عابدرضا ایم این اے اور چوہدری شبیراحمد ایم پی اے کا گوندل ہائوس گجرات کا دورہ۔ چوہدری تنویر گوندل سے خصوصی ملاقات اور ضلع کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس دوران وہاں پر سابق ایم این اے چوہدری مبشر، چوہدری رضا متہ ، چوہدری شفقات عدالت،چوہدری اشرف ریحانیہ، چیئرمین چوہدری محسن لنگڑیال، چیئرمین ملک اشفاق ڈوگہ،چوہدری نوید انور پلاہ گراں، نومنتخب چیئرمین چک کمالہ محمد الیاس اور وائس چیئرمین قیصر فاروق بھی موجود تھے۔