کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 17/10/2015

کوٹلہ ارب علی خان: چھٹا سالانہ حاجی عبدالخالق شہید میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کوٹلہ ارب علی کا فائنل فٹ بال گرائونڈ کوٹلہ ارب علی خان کے کامیاب انعقاد پر ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے انتظامیہ کمیٹی کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا اعلان کیا جس سے گراونڈ اور لائٹس پول وغیرہ کی حالت بہتر بنائی جائی گی ۔
…………………………
…………………………

کوٹلہ ارب علی خان: کھیلوں کے فروغ سے مثبت اور تعمیری سوچ کو فروغ ملے گا صحت مند معاشرے کی تشکیل میں آباد میدان بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابدرضا نے چھٹا سالانہ حاجی عبدالخالق شہید میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کوٹلہ ارب علی کے فائنل میچ میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نے کوٹلہ ارب علی کیلئے 102 کنال پر محیط سپورٹس سٹیڈیم کی منظوری دے دی ہے اور انشاء اللہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ اگلے سال یہ ٹورنامنٹ کوٹلہ سٹیڈیم میں منعقد کرایا جائے انھوں نے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینے سے سپورٹ مین سپرٹ پیدا ہوتی ہے اور برداشت ، بردباری کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے جو کہ معاشرے کیلئے نہایت ضروری ہے انتظامیہ کمیٹی کو اس کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی بہتر طریقے سے اس ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا۔

…………………………
…………………………

کوٹلہ ارب علی خان : چھٹا سالانہ حاجی عبدالخالق شہید میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کوٹلہ ارب علی کا فائنل فٹ بال گرائونڈ کوٹلہ ارب علی میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ممبر نیشنل اسمبلی ، ڈی سی او گجرات جناب لیاقت علی چٹھہ صاحب، ڈی او سی گجرات جناب عرفان کاٹھیا صاحب ، چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ممبر صوبائی اسمبلی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ صاحب اور چوہدری ظہور الہی صاحب تھے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کمیٹی کو ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں موجودہ گورنمنٹ نوجوانوں کے لئے ہر یونین کونسل میں ایک سپورٹس گراونڈ بنانے پر کام کر رہی اور انشا اللہ بہت جلد ضلع گجرات کی ہر یونین کونسل ایک سپورٹس گراونڈ ہو گا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل پاک آرمی گوجرانوالہ اور بلیک ہاکس فٹ کلب کوٹلہ ارب علی خان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاک آرمی کی ٹیم نے 4 کے مقابلے میں 3گول سے کامیابی حاصل کی جیتنے والی ٹیم کو ایک خوبصورت ٹرافی اور موٹر سائیکل انعام میں دیا گیا رنر اپ کو 20000 روپے نقد انعام دیا گیا۔

Dera kotla News

Dera kotla News