کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 15/3/2016

Kotla Arab Ali Khan News

Kotla Arab Ali Khan News

کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق) ایم این اے چوہدری مبشر حسین وفد کے ہمراہ چوہدری محمد زمان مہربنگیال کی اہلیہ،چوہدری خرم زمان بنگیال کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے بنگیال پہنچ گئے ۔ایم این اے چوہدری مبشر حسین نے ان کی رہائش گاہ بنگیال جا کر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی ۔اس موقع پر سید عابد حسین شاہ روپیری ،سابق ضلعی چیئرمین بیت المال چوہدری محمد اشرف ریحانیہ ،خا ن شبیر خان،چوہدری شاہین انور،علی انصر ٹوپہ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق) ایم این اے چوہدری مبشر حسین نے دورہ کوٹلہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ کی عوام کی سہولت کے لئے اپنی والدہ محترمہ کے نام سے منسوب ”حمیدہ بیگم ٹرسٹ”ہسپتال بنایا ہے ہم نے بغیر کسی لالچ کے یہ ہسپتال تعمیر کیا ہے اس کا مقصد صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ڈاکٹرز کو سختی سے پابند کیا ہے کہ کسی بھی مریض کے ساتھ بدتمیزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ہمارے ہسپتال میں آنے والا ہر مریض قابل احترام ہے اگر کسی بھی مریض کو ہمارے عملے سے کوئی شکایت ہو تو وہ ڈائریکٹ ہمارے ساتھ رابطہ کرے ۔ہم نے یہ ہسپتال اپنی والدہ محترمہ کی وصیت کے مطابق اللہ کی رضا اورخوشنودی کے لئے تعمیر کیا ہے کسی کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوابزادہ غضنفر علی گل کے ساتھ ہونے والی پولیس گردی قابل مذمت ہے ایسے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق) چوہدری طارق فارق کی کامیابی کیلئے سر دھڑکی بازی لگادیں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری آصف آف دھنڈر آزادکشمیر نے اپنے خصوصی بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں چوہدری طارق فاروق کی الیکشن کمپین اور منشور گھر گھر پہنچائیں گے ،چوہدری طارق فاروق کا مقابلہ کرنے والوں کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ،انشاء اللہ چوہدری طارق فاروق کامیاب ہو کر اہلیان ضلع بھمبر آزادکشمیر کی عوام کے مسائل انکی دہلیزپر حل کرائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نوازش علی گروپ،چوہدری طارق فاروق کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروکار لائے گا ،انشاء اللہ کامیابی ہمارے قائد چوہدری طارق فاروق کے قدم چومے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق) چوہدری جواد عبد اللہ گڑھا منتاں اٹلی سے وطن واپس پہنچ آئے ہیں ،چوہدری جواد عبد اللہ ممتاز سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت چوہدری غلام نبی بھٹی گڑھا منتاں کے صاحبزادے اور چوہدری وقاص عبد اللہ گڑھا منتاں اٹلی کے چھوٹے بھائی ہیں ،آپ نہایت خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں،ایئرپورٹ پر انکا شاندار استقبال کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (رپورٹ : چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق) ضلع گجرات کے بنیادی مراکز صحت میں ادویات ناپید ، ڈاکٹر و عملہ کی عدم دستیابی مریض ذلیل وخوار ہونے لگے ڈی سی او گجرات ای ڈی او ہیلتھ گجرات نوٹس لیں ضلع گجرات کے بنیادی مراکز صحت کی طرف ضلعی انتظامیہ کو توجہ دینی چاہیے اس سلسلہ میں کوٹلہ کے گردونواح کے بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹر و عملہ کی کی عدم دستیابی اور ادوایات بھی ناپید ہو گئی ہیں اکثر بنیادی مراکز صحت بھوت بنگلہ کا منظر پیش کررہے ہیں بعض بنیادی مراکز صحت کی بلڈنگز اور چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،ضلعی انتظامیہ ان بنیادی مراکز صحت میں اپنی خصوصی ٹیمیں سروے کیلئے بھیجے تاکہ مذکورہ بنیادی مراکز صحت کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے اور ادویات اور عملہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے ،ڈی سی او ضلع گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ای ڈی او ہیلتھ کو مریضوں کو مشکلات کے خاتمہ کیلئے اس طرف فوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔