کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 29/2/2016

Kotla Arab Ali Khan News

Kotla Arab Ali Khan News

Kotla Arab Ali Khan News

Kotla Arab Ali Khan News

Kotla Arab Ali Khan News

Kotla Arab Ali Khan News

Kotla Arab Ali Khan News

Kotla Arab Ali Khan News

کوٹلہ ارب علی خان: ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد میونسپل کمیٹی کھاریاں شہر کے وارڈ نمبر 3میں ڈوگہ کالونی اور محمدی کالونی کے معززین کے اکٹھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھاریاں شہر کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے کھاریاں شہر کے انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیںکھاریاں مذبحہ خانہ کی منتقلی، 12کروڑ سے زائد کے کھاریاں سٹی پیکج اور لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کھاریاں کے بعد انشاء اللہ بہت جلد کھاریاں شہر کے نوجوانوں کوسٹیڈیم کا تحفہ دینگے انھوں نے مزید کہا کہ تعمیر و ترقی کے نعرے لگانے والے کھاریاں شہر میں تمام سابقہ لیڈران گذشتہ پاکستان کی 60سالہ تاریخ میں محلہ ستار پورہ سے مذبحہ خوانہ باہر منتقل نہیں کرا سکے کھاریاں شہر کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور کھاریاں شہر کی عوام کے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کھاریاں ایک آئیڈیل جگہہ پر تعمیر ہو رہا ہے پارک کی موجودہ جگہہ پر تعمیر پر ہماری راہ میں بڑے روڑے اٹکائے گئے لیکن آپ لوگوں کی دعاوں سے اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہماری درخواست پر خصوصی منظوری دی انھوں نے کہا کہ ہم نے کھاریاں شہر میں پلازے وغیرہ نہیں بنائے بلکہ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کے دل جیتنے کی کوشش کی ہے کھاریاں شہر میں سروس روڈ کی تعمیر میں سب سے بڑی رکاوٹ سابقہ لیڈران کے کاروبار ہیں کھاریاں شہر میں سروس روڈ یا فلائی اور کی تعمیر ہمارے لیے چیلنج ہے اور انشاء اللہ آ پ لوگوں کی دعائوں سے کھاریاں شہر میں سروس روڈ یا فلائی اوور کا تاریخی منصوبہ دیں گے اس موقع پر ڈوگہ کالونی اور محمدی کالونی کے لوگوں نے اپنے مسائل بھی بیان کیے جس کے حل کیلئے چوہدری شبیر احمد نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان : پاکستان میں خصوصی بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات کا فقدان بہت بڑا مسئلہ ہے معیاری تعلیم ہر بچے کی طرح معذور بچوں کا بنیادی حق ہے معذور بچے پاکستانی معاشرے میںسب سے زیادہ دیوار سے لگائے جانے والے طبقات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے ضلع گجرات میں خصوصی بچوں کے واحد ادارے المدثر ٹرسٹ کے وزٹ کے موقع پر کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان میں زہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کیلئے میعاری اداروے نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے خصوصی بچے تعلیم و تربیت سے محروم رہ کر معاشرے سے کٹ جاتے ہیں پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کے ملازمت کوٹہ میں اضافے سے معذور نادار افراد کیلئے خدمت کارڈ کے اجراء سے انکے مسائل میں کمی ہو گی اس موقع پر المدثر ٹرسٹ انتظامیہ نے چوہدری شبیر احمد کو نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ اور کلاس رومزکا وزٹ بھی کروایا ۔