کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 22/11/2016

Derakotla

Derakotla

کوٹلہ ارب علی خان : حمزہ شہباز شریف کی گجرات آمد این اے 107 سے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں ہزاروں متوالوں کی شرکت پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداران اور جوشیلے کارکنان کے فلک شگاف نعرے اور ڈھول کی تھاپ کر منچلوں کے بھنگڑوں کے عجیب سماں باندھ دیا،ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر میلے کا سماں ڈیرہ پر آنے والے متوالوں کی جلیبی ، پکوڑے سموسوں اور چائے سے تواضع کی گئی سرائے عالمگیر حلقہ پی پی 114سے چوہدری شبیر احمد ممبر پنجاب اسمبلی کی قیادت میں راجہ اسلم سرائے عالمگیر اور تحصیل سرائے عالمگیر سے سینکڑوں گاڑیوں نے قافلے کی صورت میں شرکت کی میونسپل کمیٹی کھاریاں سے خان اسلم خان ، یونین کونسل دھوریہ سے چیئرمین افتخار منڈیرکی قیادت میں ، یونین کونسل مرالہ سے چئیرمین اشفاق الحسن مرالہ کی قیادت میں، یونین کونسل پنڈی سلطان پور سے چوہدری کامران منظور اور چوہدری لیاقت حقیقہ کی قیادت میں، یونین کونسل دھنی سے راجہ منیر موہری کی قیادت میں، یونین کونسل ٹھوٹھہ رائے بہادر سے راجہ ذوالفقار کی قیادت میں ، یونین کونسل ملکہ سے ملک اقبال ملکہ کی قیادت میں، یونین کونسل گلیانہ سے چیئرمین عباس گلیانہ کی قیادت میں ، یونین کونسل لنگڑیال سے چوہدری محسن لنگڑیال اور حاجی شریف بنگیال کی قیادت میں ، یونین کونسل بہورچھ سے پروفیسر انور نسیم کی قیادت میں ، یونین کونسل صبور سے ملک آصف صبور کی قیادت میں ، یونین کونسل بزرگوال سے نمبردار فدا حسین بنیاں اور طارق مہر ، ماسٹر عظیم بزرگوال کی قیادت میں ، یونین کونسل کوٹلہ سے چوہدری محمد علی کی قیاد ت میں ، یونین کونسل آچھ سے چیئرمین چوہدری انور ، حاجی احمد گوچھ کی قیادت میں ، یونین کونسل دلاور پور سے چوہدری ولائیت اللہ اویس سے قیادت میں اور یونین کونسل چڑیاولہ سے چوہدری اکمل چڑیاولہ ، راجہ ایوب سنگلہ، راجہ علی اصغر نندوال کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان : شارٹ نوٹس پر ہزاروں چاہنے والوں کی میاں حمزہ شہباز شریف کے جلسہ میں شرکت کیلئے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پرآمد میاں برادران کی قیادت پربھرپور اعتماد کا اظہار ہے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کی سابقہ روایات کے مطابق ہزاروں متوالوں نے سالار قافلہ کی ایک کال پر لبیک کہا اور آج حلقہ این اے 107 کی عوام کا جوش اور ولولہ اپنے محبوب قائد چوہدری عابد رضا سے محبت کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر آنے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میاں حمزہ شہباز شریف کی گجرات آمد اور میگا پراجیکٹس کے اعلانات و سنگ بنیاد کی تقریبات میںحلقہ این اے 107 کی عوام انکے شایان شان استقبال کرے گی اس موقع پر حلقہ این اے 107 سے منتخب چیئرمین یونین کونسلز سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر موجود تھی۔

Derakotla

Derakotla