کوٹلہ برادران کی کاوشیں حلقہ این اے 107 کیلئے 11 کروڑ 40 لاکھ کے فنڈز جاری

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان : کوٹلہ برادران کی کاوشیں حلقہ این اے 107 کیلئے 11 کروڑ 40 لاکھ کے فنڈز جاری حلقہ این اے 107 کے سو سے زائد دیہاتوں میں گلیوں نا لیوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد انتھک کاوشوں سے حلقہ این اے 107 میں تعمیر ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے۔

کوٹلہ برادران کی خصوصی دلچسپی اور انتھک کاوشوں سے حلقہ این اے 107کے سو سے زائد دیہاتوں کیلئے 11کروڑ 40لاکھ کے خصوصی فنڈز جاری ہو گئے جن کی بدولت حلقہ این اے 107کے دیہاتوں میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر اور نکاسی آب کو بہتر بنایا جائے گا تحصیل سرائے عالمگیرمیں تقریبا 47دیہات اور تحصیل کھاریاں کے 70دیہات مستفید ہونگے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق تمام یونین کونسلزاور موضعات میں ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن میںسیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر موضعات اور یونین کونسلز کے معزز نمائندے ممبران ہوں گے۔