کوٹلہ برادران نے مخالفین کو عوامی شکست دے کر سیاست میں نئی مثال قائم کی ہے۔ چوہدری شفیق

Shafique Langrial

Shafique Langrial

گجرات (بیورو چیف نمائندہ خصوصی) معروف سیاسی وکاروباری شخصیت مسلم رہنما لیگ (ن) چوہدری شفیق لنگڑیال نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انشاء اللہ چوہدری تنویر کوٹلہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

چوہدری عابد رضا کا شیر 22دسمبر کو کامیاب ہوکرچوہدری تنویر کوٹلہ ضلعی چیئرمینی کی کمان سنبھالے گا۔ انہوں نے کہاکہ کوٹلہ برادران کو ضلعی چیئرمینی پر نومنتخب چیئرمین کی سب سے زیادہ اور اوپن حمایت حاصل ہے ۔ نومنتخب آزاد امیدوار چیئرمین کی بھی کوٹلہ برادران کو بھر پور حمایت حاصل ہے۔ کوٹلہ برادران تینوں بھائیوں نے ایک بازو ہوکرمخالفین کو عوامی شکست دے کر سیاست میں نئی مثال قائم کی ہے۔