کوٹلہ کی خبریں 15/08/2015

کوٹلہ ارب علی خان: ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور اے سی کھاریاں کے ہمراہ ککرالی کا دورہ کیا نالہ بھمبر کی وجہ سے ککرالی میں ہونے والے زمینی کٹائو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور محکمہ اریگیشن کو ککرالی میں نالہ بھمبر کی وجہ سے ہونے والے زمینی کٹائو کو روکنے کیلئے ماڈل سٹڈی اور بند بنانے کیلئے اسٹیمیٹ کا بنانے کا حکم دیا اس موقع پر ڈی سی او گجرات نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن فنڈز دینے کا وعدہ کیا ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ککرالی میں نالہ بھنڈر خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے اہلیان دیہہ کے مکان بھی بہہ جانے کا خدشہ ہے انشاء اللہ ہم ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے اسکے کوٹلہ پل سے پانی کا رخ موڑنے کیلئے بند بنائیں گے تا کہ ککرالی کی عوام اس قدرتی آفت سے محفوظ رہ سکے اس موقع پر چوہدری شبیر ککرالی ،چوہدری فیاض مہر ،چوہدری نبیل ککرالی سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان: کوٹلہ برادران نے ککرالی کو نالہ بھمبر کے کٹائو سے بچانے کیلئے بند کی تعمیر کا اعلان کر کے حق نمائندگی ادا کر دیا ہے کوٹلہ برادران حقیقی معنوں میں عوام کے خاد م ہیں جو کہ عوام کے ہر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ککرالی ایک بہت بڑا گائوں ہے پہلے ککرالی کے نام نہاد خود ساختہ لیڈروں نے کبھی بھی ککرالی کے مسائل اعلیٰ حکام تک نہیں پہنچائے وہ اپنے ہی کاموں میں مصروف رہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل ککرالی چوہدری فیاض مہر نے چوہدری شبیر احمدممبر پنجاب اسمبلی اور ڈی سی او گجرات کے ککرالی میں دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ککرالی کو انشاء اللہ مثالی گاوں بنا کر دم لیں تبدیلی کے دعوے دار علاقہ یا گائوں میں تبدیلی لانے کی بجائے اپنے حالات میں تبدیلی لے آئے انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ چوہدری عابد رضا کی قیادت میں عوامی خدمت اور تعمیر ترقی کا ایک مشن شروع کیا ہے جو کہ تا حیات جاری رکھوں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان: لیڈر نہیں خادم ہیں حلقہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور انکے ہر ممکن حل کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیراحمد کوٹلہ نے ڈی سی او گجرات کے ہمراہ بزرگوال اور ککرالی کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جہاں میگا پراجیکٹس کی صورت میں صحت ، تعلیم اور ذرائع آمدورفت پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں وہاں مختلف مواضعات میں چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے انھوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کی عوا م سے چوبیس گھنٹے رابطہ میں ہیں اور عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہیں بزرگوال میں موجود گندے پانی کے چھپڑ کے بارے میں ہمیں آگاہ کیا گیا جس پر انشاء اللہ جلد گراونڈ یا پارک تعمیر ہو گا اور اسی سال اس کا افتتاح بھی کریں گے انھوں نے کہا کہ ککرالی میں صورتحال نہایت خطرناک ہیں اور پانی کے زیادہ بہائو کی وجہ سے اہلیان ککرالی کا مالی نقصان ہونے کا خدشہ ہے ہم انشا اللہ ککرالی کو نالہ بھمبرکے کٹائو سے بچانے کیلئے بند تعمیر کریں گے انھوں نے کہا کہ ڈی سی او صاحب نے متعلقہ محکموں کو ہدایا ت دے دی ہیں جو کہ اپنا فائل ورک چند دنوں میں مکمل کر لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان: ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے ڈی سی گجرات لیاقت علی چٹھہ اور اے سی کھاریاںافشاں رباب کے ہمراہ بزرگوال کا دورہ کیا بزرگوال میں گندے پانی کے چھپڑ سے پانی کی نکاسی اور چھپڑ کی جگہہ گرائونڈ یا پارک کی تعمیر کے حوالے سے کیے جانے والے اس دورے میں اہلیان بزرگوال سے اس جگہہ کے بہترین مصرف کے بارے میں صلاح مشورے کیے گے جس میں چھپڑ والی جگہ کو قابل استعمال بنایا جائیگا اور گورنمنٹ وزیر علی گرلز ہائی سکول بزرگوال کے گرائونڈ یا لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کے طور پر استعمال کی جائیگی اس موقع پر ایلیان بزرگوال کی جانب کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا

kotla Arab Ali Khan News

kotla Arab Ali Khan News