کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 18/10/2015

کوٹلہ ارب علی خان : حلقہ پی پی 115 ق لیگ کو زبردست جھٹکا راجہ خالد مسعود سریعہ کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان حلقہ پی پی 115 ، یونین کونسل حسن پٹھان اور موضع سریعہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ خالد مسعود سریعہ نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر سالار قافلہ چوہدری عابد رضا سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ راجہ خالد مسعود کی مسلم لیگ میں شمولیت سے یونین کونسل حسن پٹھان میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ شبیر شیخ پور کی کامیابی یقینی نظر آنے لگی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان : راجہ خالد مسعود سریعہ کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں راجہ خالد ہمارے بھائی ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مزید مضبوطی کیلئے کام کریں گے ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے راجہ خالد مسعود کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر اپنے ایک بیان میں کیا انھوںنے کہا کہ موضع سریعہ تھانہ ککرالی کا ایک اہم گائوں ہے جہاں امن امان کے قیام کیلئے راجہ خالد نے ایک مثالی کردار ادا کیا جس کی بدولت آج سریعہ کے مکین سکون و چین کی زندگی گذار رہے ہیں۔

Raja Khalid Sarria PML N Inclusion

Raja Khalid Sarria PML N Inclusion