کوٹلی اور ٹھٹھہ میں حادثات، 3 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Thatta Accident

Thatta Accident

کوٹلی (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں تتہ پانی کے قریب جیپ کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کراچی سے زائرین کوپیر پٹھو لے جانے والی بس الٹ گئی۔ جس میں ایک خاتون سمیت 16 افرادزخمی ہو گئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمی ہونے والے افراد کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔