سانحہ نلتر پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک منٹ کی خاموشی

KP Assembly

KP Assembly

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا ۔ کورم مکمل نہ ہونے کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے پر ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی گئی۔

ارکان اسمبلی نے شہید پائلٹوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اور ہلاک ہونے والے دیگر افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی ایم پی اے نگہت اورکزئی نے پی کے 95 کے ضمنی انتخابات کے دوران خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی کی مذمت کی اور اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرائی۔

انہوں نے اسپیکر سے تحریک التواء اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی بھی درخواست کی۔