خیبر پختون خوا کے سرکاری اسپتالوں کو پرائیویٹ کے برابر لائیں گے:عمران خان

Imran khan Tahirul Qadri

Imran khan Tahirul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری اسپتالوں کو ہر صورت پرائیویٹ ہاسپٹلز کے برابر لائیں گے۔

چین کےنئے سال کے آغاز پرکے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں چینی سفیر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور مقامی آبادی کی خوشحالی کا ضامن ہو گا،سی پیک کے مغربی روٹ کی پہلے تعمیر پر چین کے سفیر سے نہیں بلکہ مرکزی حکومت سے بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں سرکاری اسپتالوں کو ہر صورت بہتر بنانا ہے، چین کے سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے لیے تعمیرو ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ چین نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ، اب سی پیک منصوبہ بھی ملکی تعمیر و ترقی کے لیے چین کا بہترین تحفہ ہے۔