خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

Oil and Gas Storage

Oil and Gas Storage

کراچی (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ ہنگو میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ گیس کا یہ ذخیرہ مول پاکستان نے دریافت کیا۔

اس سے قبل یہ کمپنی منزلائی، مکوڑی، مامی کھیل، مرم زئی، مکوڑی ایسٹ اور تلونج کے مقام سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرچکی ہے۔

تیل و گیس کے اس ذخیرے کے حصول کے لئے 4912 میٹر کھدائی کی گئی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق اس دریافت سے یومیہ 3440 بیرل خام تیل جبکہ 4 ہزار 56 مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت میں اضافے سے پاکستان کا انحصار تیل اور گیس کی برآمدات پر کم ہو جائے گا جس سے زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔