خیبرپختونخوامیں خواتین کے قتل کے واقعات میں اضافہ

KPK Women MURDER

KPK Women MURDER

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں خواتین خصوصا لڑکیوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،رواں سال اب تک 15 سے زائد خواتین کو قتل کیاجاچکاہے ۔ پولیس کا کہنا ہے زیادہ تر خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ۔

پشاور کے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں گذشتہ روزکھیتوں سے لاش ملنے کی خبر شہر بھر میں پھیل گئی کہ اسے اغوا کے بعد زیادتی اور پھر قتل کیا گیا لیکن بعد میں شاید معاملہ کچھ اور نکلا اوراس شک کو تقویت ورثا کے گھر کو چھوڑ کے کہیں اور جانے سے ملی۔

خیبرپختونخوا میں سالانہ اوسطا ًڈھائی سے 3ہزار افراد قتل ہوتے ہیں۔ جن میں ایک ہزار کے قریب خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کہتی ہے کہ عورتوں کے مرنے کے زیادہ ترکیسز غیرت کے نام پر قتل کے ہوتے ہیں۔ صوبے میں رواں سال 15 سے زیادہ خواتین کو قتل کیاجاچکا ہے۔

دوسری جانب سال 2015 ءکے دوران تقریباً ڈیڑھ سو خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق اتنی ہی تعداد کے برابر واقعات بدنامی کے خوف سے تھانوں تک ہی نہیں پہنچے۔