کے ایس سی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہو گئی، عمارت پر نصب نام تبدیل

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) قیام پاکستان اور کراچی اسٹاک ایکسچیج کا قیام ایک ہی سال میں ہوا۔ مگر سال 2016ء جہاں بہت ساری تبدیلیاں لے کر آیا وہیں کراچی اسٹاک مارکیٹ بھی بدل گئی۔ اب کراچی اسٹاک مارکیٹ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے نام سے پہنچانی جائے گی۔

اس مقصد کے لئے کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کا نام ہٹا دیا گیا ہے جبکہ بلڈنگ پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا نام نصب کیا جا رہا ہے۔ دوسری جاب کے ایس ای کی وییب سائٹ بھی بدل دی گئی ہے۔

اب آپ اس پر لاگ ان ہونگے تو نہایت ہی خوبصورت ہرے رنگ کے لوگو کے ساتھ ویب سائٹ کھل جائے گی۔ اس ویب سائٹ کو پیلے اور نیلے رنگ میں رکھا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹس کے ایک ہو جانے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حجم میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیرون سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا۔