کلبھوشن معاملے پر حکومتی خاموشی تشویشناک ہے۔ راجونی اتحاد

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر نے بھارتی جاسوس کلبھوشن سنگھ کے معاملے پر حکومتی مجرمانہ غفلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے وقار اور خودمختاری کا تقاضا ہے کہ کلبھوشن نے پاکستان کی سلامتی اور سالمیت کو جس طرح نقصان پہنچایا۔

اس پر بھارت کے ساتھ سفارتی سطح پر شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ اسکی طرف سے معذرت تک سفارتی تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔ بھارتی جارحانہ رویے پر ہماری طرف سے معذرت خواہانہ اور فدویانہ طرز عمل بھارت کو مزید جارحیت کیلئے شہ دینے کے مترادف ہے۔

نواز شریف عوام کے دلوں میں پیدا ہونیوالے تاثر کو جرا ¿تمندانہ سفارت کاری اور دوٹوک جواب ہی سے دور کرسکتا ہے۔