کلبھوشن کی بیوی کو اکیلے نہیں بھیج سکتے، ماں کو بھی ویزہ دیں: بھارت کا مطالبہ

kulbhushan Yadav

kulbhushan Yadav

اسلام آباد (جیوڈیسک) گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کی پیشکش پر پاکستان کو بھارتی حکومت کا جواب مل گیا، بھارت نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی بیوی کو اکیلے پاکستان نہیں بھیج سکتے، پہلے کلبھوشن یادیو کی ماں کو ویزہ دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق، بھارت نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ کی ویزہ درخواست پاکستانی ہائی کمیشن کے پاس ہے، پاکستان پہلے کلبھوشن یادیو کی والدہ کو ویزہ فراہم کرے، انسانی بنیادوں پر کلبھوشن کی والدہ بھی بیٹے سے ملاقات کی حقدار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دیئے گئے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔