کلبھوشن یادو کی اہلیہ کو شوہر سے ملنے کی اجازت ہے : حکومت پاکستان

Kulbhushan Yadav

Kulbhushan Yadav

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو ان کے شوہر سے ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو کو دہشت گردی اور جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

گزشتہ روز پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمیشن کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

کلبھوشن یادیو کی اہلیہ نے مہینوں پہلے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ انہیں ان کے شوہر سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

یادیو کو مارچ 2016ء میں حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں ایک پاکستانی فوجی عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم سنا دیا تھا۔