کرم ایجنسی : گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، 2 گرفتار

Security Forces

Security Forces

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی کے علاقے لدھا میں پولیٹیکل حکام اور سیکیورٹی فورسز نے ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑ لیا ہے ۔کارروائی میں 2 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ لدھا میں ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے ایک میزائل لانچر،2 راکٹ لانچر ،ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن ،23 میزائل ،29راکٹ اور 25فیوز برآمد ہوئے ہیں۔

کارروائی میں 2 افراد کو بھی گرفتار کیاگیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔