کویت کی نامور سماجی، کاروباری، اور سیاسی شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

PTI EC Meeting

PTI EC Meeting

کویت (محمد عرفان شفیق) گزشتہ روز کویت کے معروف ریسٹورنٹ میں پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت کا اجلاس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین اور وائس چیئرمین مین ملک تبسم جاوید کی زیر سر پرستی منعقد ہوا، ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کویت کے نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ اور جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی بھی موجود تھے، جس میں ایگزیکٹو بورڈ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کی خاص بات مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات محمد آصف جمال، عتیق الرحمن اور حکیم طارق محمود صدیقی نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کویت کے سینئر رہنما اور اعلی قیادت پیر امجد حسین ، ملک تبسم جاوید، محمد شہزاد الرحمن بٹ، سید صداقت علی ترمذی، ادیب عباسی، ملک حبیب الرحمن اعوان، فخر زمان خان کے علاوہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی نئی شخصیات آصف جمال اور حکیم طارق محمود صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کویت کے جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی نے اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب، یکساں نظام صحت، یکساں نظام عدل ، صاف ستھری آب و ہوا، بہتر سرمایہ کاری کے مواقع، یکساں ٹیکس کا نظام چاہتے ہو تو پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دو۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قوم کی محبتوں، وفائیں اور امیدوں کے ساتھ وفا کی ہے۔چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین نے کہا کہ ان شاء اللہ اب کی بار پاکستان میں حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے تمام ساتھیوں سمیت ووٹ ڈالنے پاکستان جا رہے ہیں اور 27 جولائی کو اسلام آباد میں فتح کا جشن منائیں گے۔

PTI EC Meeting

PTI EC Meeting

وائس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ ملک تبسم جاوید نے کہا کہ بطور بیرون ملک مقیم پاکستانی ہم کو پارٹی کے لئے زیادہ سے زیادہ ممبر شپ کرنی ہو گی۔ انہوں اس بات کا اعادہ کیا کہ ان شاء اللہ ہم 5 پانچ ہزار رجسٹرڈ ممبرز پارٹی کو دیں گے جو کہ نہ صرف الیکشن میں پارٹی کے لئے مضبوطی کا باعث بنیں گے بلکہ معاشی طور پر بھی پارٹی کے لئے سود مند ثابت ہوں گے۔ نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ نے نئے آنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ اگلے وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے۔

انہوں نے تمام پاکستانی قوم کو احتساب عدالت کے فیصلے پر مبارکباد دی اور اسے عمران خان کی جیت قرار دیا۔ سینئر رہنما محمد ریاض انجم نے تمام پاکستانیوں کو تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی استدعا کی۔ مقررین کا پرجوش خطاب سن کر ہال وزیراعظم عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ میڈیا نمائندگان عبد الشکور ابی حسن، ملک نعمان، محمد عرفان شفیق اور طارق اقبال صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔آخر میں مہمانوں کے لئے پر تکلف عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا۔