کویت کی قومی اسمبلی کا وفد سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا

Kuwait National Assembly, Delegation

Kuwait National Assembly, Delegation

اسلام آباد (جیوڈیسک) کویت کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی سربراہی میں ایک وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نور خان ائیر بیس پر کویتی وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایاز صداق نے کہا کہ پاکستان اور کویت اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

کویتی وفد کے دورہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ کویتی اسپیکر کا کہنا تھا کہ کویت پاکستان کو اپنا برادر ملک تصور کرتا ہے۔