کویت میں یوم تکبیر قومی جذبہ کے ساتھ منایا اور کیک کاٹا گیا

Youm e Takbeer

Youm e Takbeer

کویت /ملکہ (نمائندہ خصوصی) کویت میں یوم تکبیر قومی جذبہ کے ساتھ منایا اور کیک کاٹا گیا۔ میاں محمد ارشد، محمد زبیر شرفی ‘عرفان ناگرہ، چوہدری غضنفر جمشید پلا ہو ڑ ی نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

علی زاہد خان نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا۔ وزیر اعظم صحت مندہوکر وطن آئیں گے۔ رانا اعجاز حسین نے کہاکہ ایٹمی قوت کا سرچشمہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سرہے۔ امام صحافت مجید نظامی نے ایٹمی دھماکہ کرانے میں اہم کردار اداکیا۔

حافظ محمد شبیر نے زبیر شرفی’ میاں محمد عمران اوردیگر نے اظہار خیال کیا۔ عرفان ناگرہ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ میاں محمد نوازشریف کا ہراول دستہ ہے۔ یوتھ ونگ اوورسیز میں متحد ہے او راپنے قائد کیپٹن صفدر کی قائدانہ صلاحیتوں کابھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔