کرغزستان: مخلوط حکومت ٹوٹ گئی، کابینہ مستعفی

Cabinet Resign

Cabinet Resign

کرغزستان (جیوڈیسک) کرغزستان میں سوشل ڈیموکریٹیک پارٹی کی مخلوط حکومت سے علیحدگی کے بعد سورون بائے جین بے کوف نے کابینہ سے مستعفی ہونے کا کہا ہے۔

کرغز صدر الماز بیگ عطام بائیف نے اس سال اپریل میں ہی اس مخلوط حکومت کی منظوری دی تھی۔

ایوان صدر کےمطابق ، نئی حکومت کے قیام تک موجودہ کابینہ اپنے فرائض ادا کرتی رہے گی ۔

واضح رہے کہ عطام بائیف کی قائم کردہ سوشل ڈیموکریٹیک پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئینی ریفرنڈم کےخلاف مخلوط حکومت میں شامل عطا ماکین پارٹی سے تعاون نہیں کرے گی جس پر اس نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔