اڑسٹھ سالوں سے مزدوروں کا استحصال ہو رہا ہے۔ علامہ قاری سجاد تنولی

Labor Day Protest

Labor Day Protest

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے زیر اہتمام یکم مئی مزدورڈے کے موقع پرمزدوروں کے حقوق کیلئے سندھ کے صدر علامہ قاری سجادتنولی’مفتی عبدالقادرجعفر کے زیر صدارت احتجاجی مظاہرہ کیاگیا’مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری سجادتنولی نے کہاکہ یکم مئی شگاگوکے عظیم محنت کشوں کی عظیم قربانیوں کی یادکادن ہے۔

یہ عظیم قربانی کم وبیش130سال پہلے یعنی1886ء عیسوی میں شگاگوکے مقام پراوقات کارکاتعین اوردیگرحقوق کے حصول کیلئے دی گئیں’انہوں نے کہاکہ اڑسٹھ سالوں سے مزدوروں کااستحصال ہورہاہے بیروزگاری’دہشت گردی’لاقانونیت اوربڑھتی ہوئی مہنگائی اس سمارت کوغارت کررہی ہے جس سے غریب لوگ اپنے گردے اورجسم کے دیگر اعضاء اوراپنے معصوم بچوں تک کوبیچنے پرمجبورہوچکے ہیں۔

محنت کشوں کواپنے غضب شدہ حقوق کے حصول وعزت نفس کی بحالی کیلئے جہدمسلسل جاری وساری رکھناہوگا’انہوں نے کہاکہ غریب عوام اورمزدورطبقہ حکمرانوں کوووٹ دیکرمنتخب کرتے ہیں اوروہی حکمران اقتدار میں آنے کے بعد غریب عوام اورمزدوروںکوبھول جاتے ہیں جوکہ مزدوروں کے ساتھ ظلم وزیادتی کے مترادف ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے پیارے آقاحضرت محمد مصطفیۖ کاارشاد جس کامفہوم ہے کہ مزدورکواس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے اداکی جائے مگرافسوس صدافسوس آج کے سرمایہ دار’وڈیرے’حکمران طبقہ مزدوروں کوان کے حقوق دینے کوتیار نہیں جوکہ سراسرظلم وزیادتی ہے’ پاکستان یکجہتی کونسل مزدوروں کے حقوق کے لئے ہرفورم پرآواز بلند کرتی رہے گی۔

اس موقع پرمزدوریونین کے رہنماسید آصف شاہ شیرازی’ابراہیم خان’فضل خان’ساجد خان ودیگررہنمائوں نے بھی خطاب کئے۔