لیبر پارٹی کے راچڈیل سے ممبر پارلیمنٹ کے لیے درخواستوں کا عمل جاری

Dr Zahid Chohan

Dr Zahid Chohan

اولڈہم (نوید چوہان) لیبر پارٹی کے برطرف ایم پی ڈانکزک کو لیبر پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دئیے جانے کے بعد راچڈیل سے امیدوار کے انتخاب کے لیے درخواستیں طلب کر لیں گئیں ہیں اور بہت سے امیدواران بھی درخواستیں جمع کرو رہے ہیں۔ اولڈہم سے تعلق رکھنے والے کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان سماجی اور عوامی حلقے میں اپنی خدمات کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں۔

اردو ہوسٹ سے خصوصی بات چیت میں ڈاکٹر زاہد کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی فیملی، دوستوں اور حلقے کی عوام سے مشورے کے بعد لیبر پارٹی کے راچڈیل کی امیدوار کی حیثیت سے اپلائی کر رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ این ایچ ایس سکولوں اور دیگر کٹس سے عوام بے حد پریشان ہیں اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں اور اگر میں اس نشست پر امیدوار منتخب ہوتا ہو تو میری اولین ترجیح عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے اور لیبر پارٹی کی یہ پالیسی کے نچلے طبقے کو ریلیف دیا جائے اس پر ہمیشہ عمل پیرا رہوں گا۔