لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہڑتال جاری

Nurses Strike

Nurses Strike

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مریضوں کو صرف ایمرجنسی کور دیاجارہا ہے۔

جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس پر مریضوں کے رشتے دار وں نے بھی احتجاج شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسز نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز اور نرسز کی سیکیورٹی کے انتظامات جائیں اور ملزمان کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر میں قتل و اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی جائیں۔

دو روز قبل جمعرات کو ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے شخص کو علاج کے لئے اسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور چل بسا۔ جس پر جاں بحق زخمی کے لواحقین نے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں جس پر ان کے رشتے داروں نے بھی ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔