لاہور: اپیکا کا اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں اپیکا نے اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج اور حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے سو فیصداضافہ اور سرکاری ملازمین کے پے سکیل ریوائز کرنے کے علاوہ ایڈہاک سرکاری ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے۔