لاہور : اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Drugs Smuggling

Drugs Smuggling

لاہور (جیوڈیسک) سرگودھا کے رہائشی نے مالٹوں کو کاٹ پر ان میں ہیروئن چھپائی اور سعودی عرب لے جانے کی کوشش کی، تلاشی کے دوران پکڑا گیا

لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کی، مالٹوں میں چھپائی ڈھائی کلو ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سرگودھا کے رہائشی ملزم نعیم مسیح نے مالٹوں کو کاٹ کر ان میں ڈھائی کلو ہیروئن چھپائی، تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد ہونے پر اے ایس ایف کے جوانوں نے مالٹے ضبط کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے بعد اے ایس ایف نے گرفتار ملزم نعیم مسیح اور ہیروئن کو اے این ایف کے حوالے کر دیا۔