دبئی سےلاہورلایا گیا دہشت گرد مبینہ مقابلےمیں ہلاک

 Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے مَلِک پارک میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے بانی رکن ہارون بھٹی سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ملزمان کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دبئی سے گرفتار کرکے لاہور لائے گئے کالعدم لشکر جھنگوی کےدہشت گرد ہارون بھٹی کی نشاندہی پر ملک پارک میں ایک مکان پر چھاپا مارا گیا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہارون بھٹی مارا گیا جبکہ 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے مکان میں موجود 3 دہشت گرد عمیرندیم ، عمر اور نعمان کے نام ہلاک ہوگئے ۔