لاہور: کالعدم تنظیم سے تعلق کا الزام، پنجاب یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے رضا بلاک میں خفیہ ادارے نے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں مقیم پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر غالب عطا کو حراست میں لے لیا۔

خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گھر اور گاڑی کی تلاشی بھی لی۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے پروفیسر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ اڑتالیس سالہ پروفیسر غالب عطا پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹیو سائنسز میں بطور انسٹرکٹر کام کر رہے ہیں۔ حراست میں لئے گئے پروفیسر کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔