لاہور میں نابینا افراد کا دوسرے روز بھی احتجاج، میٹرو بس سروس متاثر

Blind People Protest

Blind People Protest

لاہور (جیوڈیسک) نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی کلمہ چوک پراحتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے میٹرو بس سروسر متاثر ہو رہی ہے۔

نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ صبح سے کلمہ چوک پرمیٹروبس سروس بند کرکے ٹریک پردھرنا دے دیا تھا۔ 18 گھنٹے تک جاری دھرنے کے بعد رات گئے ڈی آئی جی آپریشنزاورڈی سی اولاہورسے مذاکرات کے بعد نابینا افراد نے دھرنا صبح تک موخر کر دیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں نابینا بسوں کے زریعے ہوٹلوں میں شفٹ کردیا گیا تھا تاہم نابینا افراد نے آج پھراحتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین نے میٹروبس سروس کے روٹ پراحتجاج کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹانا چاہا جس پروہاں دھکم پیل ہوگئی جس سے بس سروس کی آمدو رفت متاثرہوئی تاہم کچھ دیرکی تگ ودوکے بعد پولیس نے نابینا افراد کو روٹ سے ہٹا کرسروس بحال کردی۔

نابینا افراد کا احتجاج اب بھی جاری ہے اوران کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ان کے مطالبات پورے کرنے کے حوالے سے چھوٹے وعدے کرتی ہے جب تک وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ان سے براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے وہ اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔