لاہور میں تین روزہ برائیڈل ویک کا آغاز ہو گیا

Bridal Week

Bridal Week

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں برائیڈل ویک کا آغاز ہو گیا ہے۔ رنگارنگ شو تین دن برائیڈل کولیکشن کی خبر دے گا۔ مشرقی موسیقی کی مدھر دھنوں پر عروسی ملبوسات میں ملبوس دلہا دلہن ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے یکے بعد دیگرے ملک بھر کے ڈیزائنرز کی تخلیق کو ریمپ پر پیش کرتے رہے

لاہور میں سجنے والے برائیڈل کوٹیور ویک کے پہلے دن شادی کے تمام فنکشنز کے لئے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ڈیزائنرز نے اس بار دلہن کی سکھیوں کے لئے بھی خوبصورت کام والے جوڑوں کی وسیع ورائٹی متعارف کروائی۔

سردی کے موسم کی مناسبت سے شادی کے جوڑوں میں سرخ ویلوٹ، بنارسی اور ریشم پر دبکے، تلے اور ڈائمنڈٹیز کا کام دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کرتا رہا۔

مشرقی عروسی ملبوسات کے علاوہ مغربی انداز کی پیوندکاری والے پیسٹل اور کالے رنگ کے ملبوسات پر سنہرا کام بھی توجہ کا مرکز رہا۔ بھاری بھر کم جیولری، ٹرینڈی میک اوور اور ہائی ہیلز سمیت روایتی کھسے بھی پیکج کا حصہ تھے۔